پربھاس بھارت کے سب سے مقبول اداکار قرار

ساؤتھ انڈین فلموں کے معروف اداکار پربھاس اپنی فلم کلکی 2898 اے ڈی کی بے مثال کامیابی کے بعد بھارت کے سب سے پسندیدہ اداکار بن گئے ہیں۔ انہوں نے مقبولیت کے معاملے میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور امیتابھ بچن جیسے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز ایک معروف میڈیا ریسرچ کمپنی اورمیکس نے "اسٹارز انڈیا لووز” کے عنوان سے اکتوبر کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی۔ اس فہرست میں پربھاس کو پہلا مقام حاصل ہوا۔

اس فہرست میں اداکار وجے کو دوسری پوزیشن ملی، جبکہ شاہ رخ خان تیسرے نمبر پر رہے۔ چوتھے مقام پر جونیئر این ٹی آر اور پانچویں پر اجیت کمار موجود ہیں۔

معروف اداکار الو ارجن، جو جلد ہی اپنی فلم پشپا 2 میں جلوہ گر ہوں گے، چھٹے نمبر پر رہے۔ ساتویں پوزیشن مہیش بابو کو ملی، آٹھویں پر سوریا، اور نویں مقام رام چرن نے حاصل کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان، جن کی آخری فلم 2023 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فہرست میں دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ فہرست بھارتی فلم انڈسٹری میں بدلتی ہوئی ترجیحات کو واضح کرتی ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین