شہرت سے خوفزدہ ہوں، اللہ کو کیا جواب دوں گی؟ہانیہ عامر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور دلکش اداکارہ ہانیہ عامر، جن کی خوبصورتی اور اداکاری نے دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، کا کہنا ہے کہ شہرت ان کے لیے باعثِ خوف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اکثر سوچتی ہیں کہ مرنے کے بعد اللہ کو کیا جواب دیں گی؟

ڈراما سیریل "کبھی میں کبھی تم” میں شرجینا کے کردار سے بلندیوں کو چھونے والی ہانیہ نہ صرف اپنی غیر معمولی اداکاری کی وجہ سے بلکہ سوشل میڈیا پر اپنی متحرک موجودگی کے باعث بھی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ ان کی دلکش اور مزاح سے بھرپور ویڈیوز مداحوں کو محظوظ کرتی رہتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی فنکارہ بن چکی ہیں۔

ہانیہ عامر نے تتلی، دلربا، عشقیہ، میرے ہمسفر، سنگِ ماہ اور مجھے پیار ہوا تھا جیسے مقبول ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں اور کئی فلموں میں بھی اپنی موجودگی کا جادو جگایا ہے۔ حالیہ دنوں میں وہ شرجینا کے کردار کی بدولت زبردست پذیرائی حاصل کر رہی ہیں اور ملکی و غیرملکی انٹرویوز میں شریک ہو کر اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین