بشریٰ بی بی کے متنازع بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

 

ڈیرہ غازی خان میں بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے اپنے بیان کے ذریعے عوام کو بھڑکانے کی کوشش کی اور اشتعال انگیز الفاظ استعمال کیے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف دفعہ 126 اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے بیان نے مذہبی اور سیاسی ماحول کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے، جس پر سخت کارروائی ناگزیر ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں بشریٰ بی بی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ عمران خان جب مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں حاضری دینے کے بعد واپس آئے تو اس وقت کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو فون کالز موصول ہوئیں، جن میں ان کے فیصلوں پر سوال اٹھائے گئے۔ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف سازشیں اسی وقت شروع ہوئیں اور میرے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا گیا، جبکہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ قرار دینے کی مہم بھی اسی کا حصہ تھی

متعلقہ خبریں

مقبول ترین