کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب چینل کے پہلے مہمان کا اعلان کر دیا

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے یوٹیوب چینل پر پہلے مہمان کے انتخاب کا انکشاف کر دیا ہے، اور حیرت انگیز طور پر یہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، رونالڈو نے اپنے چینل "یو آر کرسٹیانو” پر ایک خصوصی قسط کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا تھا، جہاں انہوں نے پراسرار مہمان کا ذکر کیا تھا اور اسے ایک ایسا لمحہ قرار دیا تھا جو دنیا بھر میں موضوعِ بحث بنے گا۔

مداحوں کے درمیان مختلف قیاس آرائیوں کے بعد، مہمان کی شناخت سامنے آتے ہی حیرت کی لہر دوڑ گئی، کیونکہ مسٹر بیسٹ کو یوٹیوب کی دنیا میں رونالڈو کا بڑا حریف سمجھا جاتا تھا۔ یاد رہے کہ "یو آر کرسٹیانو” چینل پہلے ہی دھماکہ خیز کامیابی حاصل کر چکا ہے اور اس کے سبسکرائبرز کی تعداد 67 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین