اہم شخصیات کی آمد پر تحریک انصاف احتجاج کرتی ہے:اسحاق ڈار

اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے اہم بین الاقوامی شخصیات کی پاکستان آمد کے موقع پر احتجاج کی کال دینے پر حکومت نے سوالات اٹھائے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ احتجاج سیاسی ہے یا ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش؟ انہوں نے اپیل کی کہ قومی مفادات کو ذاتی سیاست پر ترجیح دی جائے۔

وزیر داخلہ نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسی قسم کے انتشار سے خوفزدہ نہیں ہوگی اور جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اسے گرفتار کیا جائے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کا قافلہ، جس کی قیادت بشریٰ بی بی اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں، ڈھوک پہنچ چکا ہے۔ حکومت نے احتجاج روکنے کے لیے وفاقی دارالحکومت کے کئی راستے بند کر دیے ہیں

متعلقہ خبریں

مقبول ترین