پولیس اہلکار کے قتل کی ایف آئی آر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف درج کرانے کا اعلان

محسن نقوی نے پولیس اہلکار کے قتل کی ایف آئی آر تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہید کانسٹیبل کے خاندان سے وعدہ ہے کہ ان کے خون کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے احتجاج کی کال دی اور لوگوں کو اکسایا، ان سب کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل مبشر کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران شریک ہوئے، جبکہ وزیراعظم نے مظاہرین کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین