ٹرمپ کابینہ کیلئے 2 عرب نژاد امریکی نامزد

واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے2عرب نژاد امریکیوں کو اپنی کابینہ کے لیے چنا ئوہے جو جنوری میں ان کے حلف اٹھانے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق ڈاکٹر جینیٹ نیشیوات امریکا کی سرجن جنرل ہوں گی اور ڈاکٹر مارٹی میکیری فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ان تقرریوں کو عرب امریکن فار ٹرمپ گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر بِشرا باہباہ کی جانب سے سراہا گیا ہے جس نے سابق صدر کو امریکا میں بسنے والے تقریبا آدھے عربوں کے ووٹ دلانے میں مدد دی اور وہ نائب صدر کملا ہیرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی نامزدگیوں پر خوش ہیں جن میں پہلی بار دو عرب نژاد امریکی بھی نئی انتظامیہ کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عرب نژاد امریکیوں کے کردار کو تسلیم کرنے کا ثبوت ہے، جنہوں نے ان کو امریکا کا 47واں صدر بنانے کے لیے بہت محنت کی، امید ہے کہ اسی طرح کی مزید نامزدگیاں بھی کی جائیں گی ۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین