فوجی جوانوں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی

احتجاج کے دوران شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق تینوں فوجی اہلکار گزشتہ روز احتجاج کے دوران شہید ہوئے تھے۔ شہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں، جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران شرپسندوں نے رینجرز کے اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں نائیک محمد رمضان، سپاہی گلفام خان اور سپاہی شاہنواز شہید ہوگئے۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین