بشریٰ بی بی کو زبردستی اغوا کیا جا چکا ہے۔مریم ریاض وٹو

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زبردستی اغوا کیا جا چکا ہے۔

اپنے تازہ بیان میں مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ اطلاعات متضاد ہیں، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ذرائع کے مطابق وہ خیبر پختونخوا پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زبردستی لے جایا گیا ہے۔

مریم ریاض وٹو نے مزید کہا کہ اگر بشریٰ بی بی خیریت سے خیبر پختونخوا میں موجود ہوتیں تو وہ ضرور اپنے خاندان کے ساتھ رابطہ کرتیں، لیکن ان کا کوئی پتہ نہ چلنے پر خاندان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین