موٹرویز کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

وفاقی دارالحکومت میں حالات بحالی کی جانب گامزن ہیں۔

تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران چار روز سے بند موٹرویز کو تمام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ موٹروے حکام کے مطابق ایم ٹو (اسلام آباد تا لاہور)، ایم ون (اسلام آباد تا پشاور)، لاہور-سیالکوٹ موٹروے، ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

راستوں کی بندش کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایندھن کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ناکہ بندیوں کے باعث ایمبولینسز بھی متاثر ہوئیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری طور پر بند راستے کھولنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام شاہراہوں پر صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

تاہم، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پیٹرول پمپس کھولنے کی اجازت تاحال جاری نہیں کی گئی

متعلقہ خبریں

مقبول ترین