اموات پر از خود نوٹس لینے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کے مظاہروں کے دوران ہونے والی اموات پر از خود نوٹس لینے کی درخواست مسترد کردی۔

موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کے وکیل نے زبانی درخواست کی کہ گزشتہ روز دونوں جانب سے اموات ہوئی ہیں، اس پر آئینی بینچ از خود نوٹس لے سکتا ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ میں آکر سیاسی نوعیت کی باتیں نہ کریں، جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالت کے زیر غور نہیں، اس پر گفتگو نہیں کی جائے گی۔

بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ عدالت صرف انہی معاملات کو دیکھتی ہے جو اس کے سامنے پیش کیے جائیں، ایسے معاملات پر غور نہیں کیا جا سکتا جو زیر سماعت نہیں ہیں

متعلقہ خبریں

مقبول ترین