عدالتی حکم کے برخلاف وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے انعقاد پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ہوئی۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالت کے فیصلے کے باوجود مظاہرین اسلام آباد پہنچے اور روزمرہ کے معاملات درہم برہم کر دیے۔
درخواست میں الزام لگایا گیا کہ حکومت اور متعلقہ حکام اسلام آباد میں امن قائم رکھنے میں ناکام رہے، لہٰذا عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تاجروں کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے انتظامیہ کو تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت نہ دینے کا حکم دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی