جمعرات, نومبر 28, 2024

وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع پر غور

وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع پر غور

اسلام آباد:وفاقی حکومت ملک میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کرنے پر غور کر رہی ہے، اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست جمع کروا دی ہے۔
پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 200 سے زائد وی پی اینز رجسٹر کیے جا رہے ہیں۔ ادارہ اس وقت وی پی این رجسٹریشن کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت میں مصروف ہے۔ مشاورت کے دوران اسٹیک ہولڈرز نے نہ صرف رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے بلکہ رجسٹریشن کا عمل مزید آسان بنانے کی بھی سفارش کی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کا حکم وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، اور رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا اختیار بھی وزارت کے پاس ہے۔ فی الحال وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جس کے بعد یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز بند کر دئیے جائینگے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ فریقوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ رجسٹریشن کا عمل موثر اور آسان بنایا جا سکے۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین