جمعرات, نومبر 28, 2024

پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی

پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی، اور آخری میچ میں 99 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔

اوپنرز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے پراعتماد آغاز فراہم کیا اور 58 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس کے بعد صائم ایوب 31 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے، جس کے بعد عبداللہ شفیق کا ساتھ دینے کے لیے کامران غلام کریز پر آئے، اور دونوں نے 112 رنز تک ٹیم کا مجموعہ پہنچایا۔ عبداللہ شفیق 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کامران غلام نے اپنی شاندار سنچری مکمل کی اور 99 گیندوں پر 10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے 37 اور سلمان آغاز نے 30 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔

اس کے بعد پاکستان نے 303 رنز کا اسکور مکمل کیا۔

میزبان زمبابوے نے 304 رنز کے ہدف کے جواب میں 41 ویں اوور میں 204 رنز پر اپنی پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ کریگ ایروین 51 اور برین بیننٹ 37 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے، جبکہ تاڈیواناشے اور سین ولیمز 24، 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور ابرار احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ حارث رؤف اور عامر جمال نے بھی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل اکرام اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل، پہلا میچ زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جیتا تھا، جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان کو فتح حاصل ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین