جاپان میں ایک انوکھے واقعے میں ایک شخص نے ذہنی سکون حاصل کرنے کے لیے ایک ہزار سے زائد گھروں میں چوری چھپے داخل ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے اس شخص کو فوکوکا پریفیکچر کے شہر دازائیفو میں ایک گھر میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا۔
جاپانی میڈیا کے مطابق، 37 سالہ شخص نے دوران تفتیش یہ حیران کن انکشاف کیا کہ وہ اسٹریس یا ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے گھروں میں گھسنے کا عادی ہو گیا تھا۔ اس نے کہا کہ اس کے لیے دوسروں کے گھروں میں چوری چھپے داخل ہونا ایک شوق بن چکا تھا، اور وہ ایک ہزار سے زیادہ مرتبہ یہ کام کر چکا تھا۔
ملزم نے مزید بتایا کہ جب وہ کسی دوسرے کے گھر میں گھستا ہے، تو اسے ایک عجیب خوشی اور جوش ملتا ہے جس کی وجہ سے اس کی ہتھیلیاں پسینے سے بھر جاتی ہیں۔ وہ اس خوف میں ڈوبا رہتا ہے کہ کہیں پکڑا نہ جائے، اور یہی سوچ اسے ذہنی سکون فراہم کرتی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق، جاپان میں 40 سے 49 سال کی عمر کے افراد میں ذہنی دباؤ کی سطح بلند ہے، اور یہ مسئلہ خاص طور پر جاپانی مردوں میں زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے۔
، جن میں سے لگ بھگ 50 فیصد اس سے متاثر ہیں۔ اس عمر کے گروپ میں جاپانی خواتین میں بھی ذہنی تناؤ کا مسئلہ کافی سنگین ہے۔