مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں حکومتی رویے پر شدید تنقید

کراچی: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کسی بھی جماعت کے فیصلے سے انہیں کوئی غرض نہیں، چاہے وہ درست ہو یا غلط، ہر جماعت اپنے فیصلوں کی خود ذمہ دار ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک صوبے سے قافلے روانہ ہو رہے تھے، اس وقت راستے دیے گئے اور کوئی مزاحمت نہیں کی گئی، مگر جب مظاہرین ڈی چوک تک پہنچ گئے تو تشدد کا راستہ کیوں اپنایا گیا؟ یہ رویہ ناقابل فہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کو جلسے اور احتجاج کا حق حاصل ہے، یہ حق نہ صرف ان کا ہے بلکہ ان کے مخالفین کا بھی ہے۔ یہ جمہوری اصولوں کا تقاضا ہے کہ تمام فریقین کو اپنے موقف کے اظہار کی آزادی ہو۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں حکومتی تشدد پر مبنی اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاست جمہوری حقوق کو پامال کرنے کے بجائے ان کا احترام کرے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین