بانی پی ٹی آئی سنگجانی میں دھرنے دینے پر راضی نہیں ہوئے:شیر افضل مروت

بانی پی ٹی آئی سنگجانی میں دھرنے دینے پر راضی نہیں ہوئے:شیر افضل مروت

پشاور :پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے دھرنے کی مقام تبدیلی کی ذمہ داری پارٹی کے بانی پر ڈال دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کو سنگجانی میں دھرنے کے حوالے سے حکومتی پیش کش کے بارے میں بتایا تھا مگر بانی پی ٹی آئی سنگجانی میں دھرنا دینے پر راضی نہیں ہوئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ دھرنا ڈی چوک پر دیا جائے گا، تاہم علی امین گنڈاپور کا موقف مختلف تھا۔
شیر افضل مروت کے مطابق، علی امین گنڈاپور نے چھبیس نمبر چورنگی سے آگے جانے سے انکار کیا اور وہ پریشان تھے کہ ڈی چوک نہ جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور نے دو بار بشریٰ بی بی کی گاڑی میں بھی سفر کیا، لیکن ان کی بشریٰ بی بی سے تکرار کی تفصیلات انہیں نہیں معلوم۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی بتایا کہ قائدین کے کنٹینر کی بجلی کاٹ دی گئی تھی اور ان کے پاس کوئی ٹیکنیکل ٹیم نہیں تھی جو کنٹینر کی مرمت کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ، کسی کی ذمہ داری نہیں تھی کہ کارکنوں کو ہدایات دیں کہ وہ کہاں جائیں یا کیا کریں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین