نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریوں کا آغاز

نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریوں کا آغاز

لاہور: مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں شریف فیملی، سیاسی شخصیات، عزیز و اقارب اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں سمیت 700 افراد کو مدعو کیا جائے گا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق، زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات 24 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ شادی کی تقریبات میں سب سے پہلے مہندی اور ڈھولک کی محفل 24 دسمبر کو منعقد ہوگی۔ 25 دسمبر کو زید حسین نواز کا نکاح شیڈول کیا گیا ہے، جس میں 500 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔
جاتی عمرہ میں 26 دسمبر کو قوالی نائٹ کا اہتمام کیا جائے گا، جہاں عزیز و اقارب کی محفل سجائی جائے گی۔ دولہا زید حسین نواز کی سہرا بندی 27 دسمبر کو ہوگی اور اسی روز بارات روانہ ہوگی۔
شادی کی آخری تقریب، دعوت ولیمہ، 29 دسمبر کو جاتی عمرہ میں منعقد کی جائے گی، جہاں 700 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔ ان تمام تقریبات میں شریف خاندان کے قریبی رشتہ دار، سیاسی شخصیات اور دیگر اہم افراد شرکت کریں گے۔
اس شاندار تقریب میں شریک ہونے والے مہمانوں کو ان کی اہمیت کے مطابق عزت و احترام دیا جائے گا، اور شادی کی تمام تقریبات میں شان و شوکت کا بھرپور اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین