سانحہ ڈی چوک،شہداء اور زخمیوں کیلئے پیکیج کی منظوری

سانحہ ڈی چوک، خیبرپختونخوا کابینہ نے شہداء اور زخمیوں کیلئے پیکیج کی منظوری دیدی

پشاور:خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے سانحہ ڈی چوک کے شہداء اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا پیکج منظور کر لیا ہے۔
ان کے مطابق کابینہ کے فیصلے کے تحت شہداء کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے جبکہ زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ جن شہداء کی تصدیق ہوچکی ہے، ان کے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزید شہداء اور زخمیوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے اور تصدیق ہونے پر ان کے لواحقین کو بھی معاوضہ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین