چاند نظر نہیں آیا،4 دسمبر کو یکم جمادی الثانی ہوگی

چاند نظر نہیں آیا،4 دسمبر کو یکم جمادی الثانی ہوگی

اسلام آباد: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں جمادی الثانی کا چاند آج کہیں بھی نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی 1446 ہجری 4 دسمبر 2024 بروز بدھ کو ہوگی۔
جمادی الثانی کے چاند کی رویت کے لیے چیئرمین کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی کے اراکین، سپارکو، اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں آسمان صاف جبکہ کچھ جگہوں پر بادل تھے، مگر چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
لہٰذا، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم جمادی الثانی بدھ کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین