مہنگائی 70 مہینوں بعد کم ترین سطح پر آگئی :وزیراعظم

2018 میں نوازشریف کے دور حکومت میں مہنگائی 3.5فیصد تھی، رواں ماہ 4.9 فیصد پر پہنچی : شہبازشریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ 70 مہینوں بعد مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے، 2018 میں نوازشریف کے دور حکومت میں مہنگائی 3.5فیصد تھی، اس مہینے میں 4.9 فیصد پر پہنچی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 مہینوں بعد مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے، مہنگائی کم ترین سطح پر آنا پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے، 2018 میں نوازشریف کے دور حکومت میں مہنگائی 3.5فیصد تھی، اس مہینے میں یہ 4.9 فیصد پر پہنچی ہے۔
انہوںنے کہا ہ مہنگائی وہ واحد ٹول ہے جس سے غریب آدمی کی زندگی میں مزید مشکل یا آسودگی لے کر آتا ہے، اس سے عام آدمی کا بوجھ کم ہوگا، امید کی جانی چاہیے کہ اسٹیٹ بینک کی اگلے میٹنگ میں پالیسی ریٹ میں مزید بہتری کے امکانات ہوں گے جس کا فیصلہ مرکزی بینک نے کرنا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے دنوں دھرنوں کے باعث ملک میں ہیجانی کیفیت رہی، خاص طور پر اسلام آباد میں ہر طرف افرا تفری کا ساماں تھا، ہر طرف تھوڑ پھوڑ کی جا رہی تھی، اپنے انتہائی غلط اور غیر قانونی ہتھکنڈوں سے ملک کی بے عزتی کرائی گئی۔
ایک دن میں اسٹاک ایکسچینج ساڑھے 3 ہزار پوائنٹس نیچی گری، جب یہ مظاہرین ڈی چوک سے پیچھے ہٹے تو اسٹاک مارکیٹ نے دوبارہ چھلانگ لگائی اور مارکیٹ خسارے میں کمی ہوئی اور منافع میں اضافہ ہوا۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ ایک پیمانہ ہے کہ اگر رجحان مثبت ہو تو معاملات بڑی تیزی سے آگے بڑھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین