کراچی میں دھڑ جڑی بہنیں کی کامیاب سرجری

سرجری 4 گھنٹے تک جاری رہی جس میں 10 افراد پر مشتمل اسٹاف نے حصہ لیا

کراچی: کراچی کے قومی ادارہ صحت برائے اطفال (این آئی سی ایچ) میں نوشہروفیروز کی رہائشی دھڑ جڑی بہنوں کو کامیاب سرجری کے بعد علیحدہ کردیا گیا، آپریشن میں 4 بڑے ہسپتالوں کے ماہر سرجنوں نے حصہ لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نوشہروفیروز کی رہائشی دھڑ جڑی بہنوں کو سرجری کے لیے این آئی سی ایچ لایا گیا تھا، پیر کو کامیاب سرجری کے بعد دونوں بہنوں کو علیحدہ کردیاگیا ہے۔
پیچیدہ ترین آپریشن میں آغاخان، این آئی سی ایچ ، قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹالوجی( ایس آئی سی ایچ این) کے سرجن شریک ہوئے، سرجری 4 گھنٹے تک جاری رہی جس میں 10 افراد پر مشتمل اسٹاف نے حصہ لیا۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر این آئی سی ایچ پروفیسر ڈاکٹر ناصر سڈل نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے دونوں بہنوں کی سرجری کامیاب ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ سرجری کے تمام اخراجات ہسپتال انتظامیہ نے برداشت کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین