سپریم کورٹ: زیر التوا کیسز کی تازہ تفصیلات جاری

سپریم کورٹ نے 16 سے 30 نومبر کے دوران زیر التوا کیسز کی تازہ تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق زیر التوا مقدمات کی مجموعی تعداد کم ہو کر 58 ہزار 487 رہ گئی ہے۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں یہ تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر چکی تھی۔

رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے پندرہ دنوں میں 674 کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ میں اس وقت 31 ہزار 458 دیوانی معاملات اور 10 ہزار 208 فوجداری اپیلیں منتظر ہیں۔

مزید یہ کہ عدالت عظمیٰ میں 18 از خود کارروائیاں اور 2 ہزار 209 سول نظرثانی درخواستیں بھی زیر التوا ہیں

متعلقہ خبریں

مقبول ترین