جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملے جاری

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود دونوں جانب سے حملے جاری ہیں۔ اسرائیل نے لبنان پر بمباری کا سلسلہ ترک نہیں کیا، جبکہ حزب اللہ بھی جوابی کارروائیاں کر رہی ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق، پچھلے ہفتے طے پانے والے امن معاہدے کے باوجود دونوں فریقین ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کارروائیاں کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں متعدد مقامات پر حملے کیے، جنہیں معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ جواباً حزب اللہ نے اسرائیل پر حملہ کیا، جس کے بعد اسرائیل نے دوبارہ لبنان میں فضائی حملے کیے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین