راولپنڈی میں 102 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

راولپنڈی میں 102 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

راولپنڈی ـ:راولپنڈی میں سفر کو آسان اور ماحول دوست بنانے کے لیے 102 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ 25 اکتوبر کو ہونے والی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔ منصوبے کی تکمیل کے لیے پنجاب حکومت نے ایڈمنسٹریٹو منظوری دی ہے، جس کی تکمیل نومبر 2025 تک متوقع ہے۔
یہ بسیں 84 کلومیٹر کے علاقے میں چلیں گی اور ان کے 10 مختلف روٹس ہوں گے۔ منصوبے پر 7 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، جن میں سے 4.7 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔
الیکٹرک بسوں کا یہ منصوبہ نہ صرف سفر کو بہتر بنائے گا بلکہ فضائی آلودگی کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سپرد ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین