فیک نیوز پھیلانے والوں کو 5 سال قید یا جرمانہ ہو گا، مسودہ تیار

فیک نیوز پھیلانے والوں کو 5 سال قید یا جرمانہ ہو گا، مسودہ تیار

اسلام آباد:حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت ایک نئی "ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی” قائم کی جائے گی۔ اس بل کے مطابق، فیک نیوز پھیلانے والوں کو 5 سال تک قید یا 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔
یہ اتھارٹی سوشل میڈیا سے مواد بلاک یا ہٹانے کا اختیار رکھے گی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں یا کسی شخص کے خلاف مواد ہٹانے کے احکامات بھی جاری کر سکتی ہے۔ اس بل کے تحت کسی کو ڈرا دھمکا کر جھوٹا الزام لگانے یا فحش مواد شیئر کرنے کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔
اتھارٹی میں ایک چیئرمین اور 6 ارکان ہوں گے، اور اگر کسی کو اس کے فیصلے پر اعتراض ہو تو وہ ٹربیونل سے رجوع کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین