پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا دھچکا، پنشن میں سالانہ اضافہ ختم

پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا دھچکا، پنشن میں سالانہ اضافہ ختم

لاہور:پنجاب کے محکمہ خزانہ نے تین مختلف طرز کی پنشن میں سالانہ اضافے کو ختم کر دیا ہے، جس کا آغاز آج سے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہوگا۔ یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوگا۔
سیکرٹری خزانہ، مجاہد شیر دل نے اس حوالے سے تمام انتظامی سیکریٹریز اور محکموں کے سربراہوں کو مراسلہ ارسال کیا۔ اس مراسلے میں کہا گیا کہ محکمہ خزانہ کے 2015 کے مراسلے کے پیراگراف ون اور 2011 کے مراسلے کے پیراگراف ٹو کے تحت پنشن میں جو اضافہ کیا گیا تھا، وہ اب ختم کر دیا جائے گا۔ مزید برآں، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے 2022 کے مراسلے کے پیراگراف ون کے تحت بھی پنشن میں جو اضافہ تھا، وہ روک دیا گیا۔
سیکرٹری خزانہ نے تمام محکموں اور اداروں کو ہدایت دی کہ وہ 2 دسمبر 2024 کے نئے مراسلے کے مطابق پنشن میں اضافے کو روکنے کے لیے دستاویزی اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین