سرگودھا: سرگودھا ریجن میں کے پی کے سے متصل پنجاب کے سرحدی علاقہ کے تھانہ چاپری پر حملہ آور 6 دہشت گرد واصل جنم اور جواں مردی سے حملہ کو ناکام بناتے ہوئے جرات مند تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ مارے جانے والے چار دہشگردوں کی نعشوں کی شناخت معلوم کر لی گئی اور دیگر دو دہشتگردوں کی لاشوں کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں کے پی کے سے متصل پنجاب کے سرحدی علاقہ پر20 دہشت گردوں نے تھانہ چاپری پر اچانک راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کردیا جن کو پنجاب پولیس کے جوانوں نے جواں مردی سے ناکام بناتے ہوئے حملہ آور چھ دہشگردوں کو واصل جہنم کر دیا اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے کہا کہ اس حملہ میں پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے ساتھ مقابلہ میں جرات مند تین پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گئے اس واقعہ میں واصل جہنم 4 دہشت گردوں کی نعشوں کی شناخت مکمل کرلی گئی ہے جو کمانڈو لیول کے انتہائی تربیت یافتہ تھے جن میں مزید دو دہشت گردوں کی نعشوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں دہشت گردوں نے بھاگتے ہوئے ایک گھر میں گھس کر زبردستی 2 چارپائیاں لیں۔ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ میانوالی اور کرک کے درمیان باونڈری ایریا میں سرچ آپریشن انتہائی مشکل اورچیلنج ہوتا ہے۔
سرگودھا : تھانہ چاپری پر حملہ آور 6 دہشت گرد واصل جنم
چار دہش گردوں کی نعشوں کی شناخت معلوم کر لی گئی، 2دہشت گردوں کی لاشوں کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے