نومبر، صحت،ملبوسات، جوتوں کی قیمتوں میں اضافہ

صحت کے انڈیکس میں ماہانہ 2.4 فیصد ،سالانہ 13.1 فیصد اضافہ ہو

لاہور: گزشتہ ماہ نومبر میں ملبوسات اور جوتوں کے سب انڈیکس میں ماہانہ 3.1 فیصد جبکہ سالانہ اضافہ 15.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق جوتوں کی قیمتوں میں ایک ماہ میں 13 فیصد اور سالانہ 32 فیصد اضافہ ہوا ہے، خواتین کے سینڈلز کی قیمتوں میں سالانہ 75 فیصد کا حیران کن اضافہ ہوا ہے۔
ایک اور نمایاں اضافہ صحت کے اخراجات میں ہے۔ صحت کے سب انڈیکس میں نومبر 2024 میں ماہانہ 2.4 فیصد جبکہ سالانہ 13.1 فیصد اضافہ ہوا۔ صرف ادویات اور دواں کی قیمتیں ایک ماہ میں 4.4 فیصد بڑھ گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین