پاکستان کو پی ٹی آئی کی سیاست نے ہمیشہ نقصان پہنچایا: احسن اقبال

پی ٹی آئی جدید اسلحہ کے ساتھ اسلام آباد پر قبضہ کرناچاہتی تھی‘سائٹ کراچی کے دورے پرگفتگو

کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایا۔
احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ چین کے صدر کے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی نے ملکی حالات خراب کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی جدید اسلحہ کے ساتھ اسلام آباد پر قبضہ کرناچاہتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایا، ملک کو اب منفی پروپیگنڈا کے زیر اثر نہیں ہونے دیں گے۔
سائٹ کراچی کے دورے پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاق نے سائٹ کراچی کے لیے 5 ارب کے منصوبے کی منظوری دی ہے جب کہ 5 سالہ منصوبے کا اعلان وزیراعظم اسی مہینے کریں گے۔
چین کی مدد سے کراچی حیدرآباد کی نئی موٹر وے بنائیں گے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستانی وفد 10 سے 23 دسمبر کو چین کا دورہ کرے گا، سی پیک کے فیز ٹو پر کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین