سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، 5 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلیے پْرعزم ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دو خوارج زخمی بھی ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا، جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے کسی دوسرے خوارج کے خاتمے کیلئے کلئیرنس آپریشن جاری تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلیے پْرعزم ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے لکی مروت میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت نے کارروائی کے دوران 5 خوارج جہنم واصل کرنے، 2 زخمی کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ۔صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اظہار کیا ۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین