دنیا کا خوبصورت ترین ایئرپورٹ، زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہلے نمبر پر

سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ کا ٹرمینل ٹو تیسرے نمبر پر رہا۔

دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی، منفرد ڈیزائن اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی بنیاد پر بہترین ایئرپورٹس کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں متحدہ عرب امارات کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے سب سے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پرکس ورسیلیز کے سالانہ انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ایوارڈز کی جانب سے اس فہرست میں دنیا کے 400 بہترین ایئرپورٹس کا جائزہ لیا گیا، جن میں زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو خوبصورت ترین قرار دیا گیا۔

خوبصورت ترین ایئرپورٹس کی اس فہرست میں میکسیکو کے زومپانگو میں واقع فیلیپی اینجلز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دوسرا مقام دیا گیا، جبکہ سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ کا ٹرمینل ٹو تیسرے نمبر پر رہا۔

بینکاک کے سوارنا بھومی ایئرپورٹ کو چوتھے اور امریکہ کے شہر بوسٹن میں واقع لوگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پانچویں نمبر پر شامل کیا گیا ہے۔

ابوظہبی کا زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپنی جدید طرز تعمیر، جدید سہولیات اور خوبصورت ڈیزائن کی بدولت دنیا بھر کے مسافروں کے لیے ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین