پی ٹی آئی کے 5 ہزار کارکن لاپتہ، ضلعی سطح پر تفصیلات اکٹھی ہو رہی ہیں: بیرسٹر گوہر

خیبرپختونخوا حکومت شہدا کے خاندانوں کو معاوضہ دینے کے ساتھ ان کے بچوں کو نوکریاں فراہم کرے گی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے 5 ہزار کارکن لاپتہ ہیں، اور ان کی تفصیلات جمع کرنے کے لیے ضلعی سطح پر ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ وہ احتجاج میں ایک عام کارکن کی حیثیت سے شریک ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، اور اس حوالے سے علی امین گنڈا پور پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں کیونکہ انہوں نے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا کوئی غلط استعمال نہیں کیا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہماری تحریک پر گولی چلانا کسی صورت قابل قبول نہیں تھا، اور آئندہ کے اقدامات بانی تحریک انصاف کی ہدایت پر طے کیے جائیں گے۔ انہوں نے شہید کارکنوں کے گھروں میں جا کر تعزیت کی اور کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہدا کے خاندانوں کو معاوضہ دینے کے ساتھ ان کے بچوں کو نوکریاں فراہم کرے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ ہماری جدو جہد جمہوریت کی بحالی اور بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے جاری ہے۔ ان کے بقول، لوگ اپنے کاروبار اور گھربار کی قربانی دے کر بھی تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین