آئینی بینچ نے منصور علی شاہ کے خلاف ازخود نوٹس ختم کر دیا

کیس یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ایک ہائیکورٹ نے دوسری ہائیکورٹ کو نوٹسز جاری کیے ہوں۔جسٹس مسرت ہلالی

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ ختم کر دیا۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وفاقی محتسب نے جسٹس منصور علی شاہ کو نوٹس جاری کیا تھا، جب وہ لاہور ہائیکورٹ کے جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ تاہم، محتسب نے نہ صرف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا بلکہ اپنی متفرق درخواست بھی واپس لے لی ہے۔

بینچ میں شامل جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ یہ کیس یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ایک ہائیکورٹ نے دوسری ہائیکورٹ کو نوٹسز جاری کیے ہوں۔

سپریم کورٹ کے بینچ نے نہ صرف توہین عدالت کا نوٹس ختم کر دیا بلکہ معاملے پر لیا گیا ازخود نوٹس بھی نمٹا دیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین