جرمنی کے معروف سیریل ریکارڈ ساز، 30 سالہ آندرے اورٹولف نے ایک اور شاندار کارنامہ سرانجام دیا۔ انہوں نے ایک لیٹر لیموں کا رس اور ایک لیٹر لائم جوس پینے کے اپنے ریکارڈ کو دوبارہ حاصل کر لیا۔ اس بار، آندرے نے کم سے کم وقت میں اسٹرا کی مدد سے دونوں رس پینے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے لیموں کا رس 13.3 سیکنڈ اور لائم جوس 13.51 سیکنڈ میں پی کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔
ایک لیٹر لیموں اور لائم جوس کم ترین وقت میں پینے کا اعزاز
آندرے نے کم سے کم وقت میں اسٹرا کی مدد سے دونوں رس پینے میں کامیابی حاصل کی