مدارس بل پر دستخط نہ ہوئے تو اسلام آباد مارچ ہوگا، جے یو آئی کی وارننگ

حکومت کا بل منظور کرنے کے بعد اسے روکے رکھنا بدنیتی ظاہر کرتا ہے

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی مدارس کے بل پر ہر صورت میں دستخط کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد کی جانب مارچ نہیں چاہتے، لیکن اگر 8 دسمبر تک بل پر دستخط نہ ہوئے تو پھر اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت کا بل منظور کرنے کے بعد اسے روکے رکھنا بدنیتی ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ صدر سے بات کر کے بل کی منظوری کروائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی مدارس بل پر دستخط نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد جانے کی ڈیڈ لائن دی تھی

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین