PVcare نے پاکستان میں سولر روبوٹک کلیننگ متعارف کرادی

PVcare مینو فیکچرز کے منظور شدہ طریقوں سے بجلی کی پیداوار میں 30 فیصد اضافہ ہوتا ہے: رپورٹ

لاہور(پ ر) PVcare نے سی ای او نبیل باری کی قیادت میں پاکستان میں لکی سیمنٹ اور امریلی سٹیل میں Solarcleano F1 دنیا کا تیز ترین صفائی والا سولر روبوٹ متعارف کرادیا ہے جو بجلی کی پیداوار میں 10فیصد تک اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ 90فیصد سے زیادہ پانی بچاتا ہے۔
یورپی ٹیکنالوجی 100 سے زائد ممالک میں کامیابی کے ساتھ استعمال ہورہی ہے۔F1صرف ایک آپریٹر کے ساتھ روزانہ 4000 پینلز صرف کرتا ہے جس سے 10سے 12ماہ کے اندر اپنی سرمایہ کا ری کی وصولی کر لیتا ہے۔PVcare نے قبل ازیں Chemitek سولر لانچ کرائے جوپینل کی کارکردگی کو25فیصد تک بہتر بناتے ہیں۔
سولر سیکٹر میں کام کرنے والی واحد کمپنی PVcare مینو فیکچرز کے منظور شدہ طریقوں سے بجلی کی پیداوار میں 30 فیصد اضافہ کرتی ہے۔رہائشی اور انڈسٹری صارفین کی ایک بڑی تعداد ان جدید طریقوں سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین