جعلی رسید کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 17 دسمبر تک موخر

ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا کی رخصت کے باعث فیصلہ سنایا نہ جا سکا

اسلام آباد:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں تھانہ کوہسار میں درج جعلی رسید کیس کے حوالے سے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ملتوی کر دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا کی رخصت کے باعث فیصلہ سنایا نہ جا سکا، جبکہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے دیگر مقدمات میں ضمانتوں سے متعلق دلائل پیش کیے جانے تھے۔

دوسری جانب، بشریٰ بی بی کے وکلا نے ڈیوٹی جج کے پاس حاضری سے استثنا کی درخواست جمع کروائی۔ وکلا نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور ان سب میں ضمانت کروانا ضروری ہے۔

فیصلہ اب 17 دسمبر کو سنایا جائے گا، جس پر تمام نگاہیں مرکوز ہیں کہ عدالت کا کیا موقف سامنے آئے گا

متعلقہ خبریں

مقبول ترین