امریکی ارب پتی اور دنیا کے امیر ترین شخص، ایلون مسک، نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لیے نمایاں مالی معاونت فراہم کی۔ فیڈرل الیکشن کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے ٹرمپ کی مہم کے لیے مختلف ذرائع سے مجموعی طور پر 260 ملین ڈالرز کا عطیہ دیا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ مسک نے ٹرمپ کی حمایت میں اہم سوئنگ ریاستوں میں "سپر پولیٹیکل ایکشن کمیٹی” (PAC) کو 238 ملین ڈالرز فراہم کیے، جس کا مقصد ٹرمپ کے ووٹ بینک کو مضبوط کرنا تھا۔
صدارتی مہم کے آخری مراحل میں ایلون مسک نے مختلف گروپوں کو بھی کروڑوں ڈالرز کے عطیات دیے، جس نے ٹرمپ کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا۔ اس معاونت کے نتیجے میں مسک، ٹرمپ کے قریبی حلقے میں شامل ہو گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد ایلون مسک کو امریکی حکومت کے ایک نئے محکمے، "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شینسی” میں اہم عہدے پر مقرر کیا گیا۔