شامی صدر بشار الاسد طیارہ حادثے میں ہلاک؟ ریڈار سے غائب ہونے کی اطلاعات

بشار الاسد کے دمشق ایئرپورٹ سے فوجی حصار میں فرار ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

شام کے صدر بشار الاسد کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق بشار الاسد اس وقت ملک سے فرار ہو رہے تھے جب باغیوں نے دمشق پر قبضہ کر لیا تھا۔ شام کے ایک طیارے نے دمشق ایئرپورٹ سے اڑان بھری، لیکن بعد میں ریڈار سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ پہلے شام کے ساحلی علاقے کی طرف بڑھا، جو بشار الاسد کے علوی فرقے کا مرکز ہے، لیکن اچانک یو ٹرن لے کر مخالف سمت میں پرواز کرنے لگا اور پھر ریڈار سے غائب ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشار الاسد ممکنہ طور پر اس طیارے میں سوار تھے، تاہم رائٹرز اس کی تصدیق نہیں کر سکا۔ مقامی ذرائع کے مطابق طیارے کی آخری لوکیشن کے قریب دھماکا بھی سنا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ بشار الاسد کے طیارے کو مار گرایا گیا، لیکن ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ یاد رہے کہ 8 دسمبر کی صبح بشار الاسد کے دمشق ایئرپورٹ سے فوجی حصار میں فرار ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین