زمین پر پانی کہاں سے آیا؟ سائنس دانوں کی نئی تحقیق

مین کے سمندروں کا بڑا حصہ ان سیارچوں یا دمدار ستاروں کی برف اور معدنیات سے آیا ہو سکتا ہے جو زمین سے ٹکرائے تھے

سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ زمین پر موجود پانی دمدار ستاروں کے ذریعے آیا ہو سکتا ہے۔تقریباً 4.6 ارب سال پہلے جب زمین وجود میں آئی، کچھ پانی گیس اور دھول کے ساتھ موجود تھا، مگر سورج کی شدید گرمی نے زیادہ تر پانی بخارات بنا دیا۔ زمین پر اتنی بڑی مقدار میں پانی کیسے آیا، یہ ہمیشہ سے ایک سوال رہا ہے۔

نئی تحقیق کے مطابق، زمین کے سمندروں کا بڑا حصہ ان سیارچوں یا دمدار ستاروں کی برف اور معدنیات سے آیا ہو سکتا ہے جو زمین سے ٹکرائے تھے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مشتری فیملی کے دمدار ستارے، جو سیارے کی کشش ثقل سے قابو میں رہتے ہیں، زمین کے پانی کے ساتھ گہرا تعلق رکھتے ہیں۔

ناسا کے مطابق، دمدار ستارہ "67 پی” کی ساخت کا تجزیہ کیا گیا، جو پہلا دمدار ستارہ ہے جس پر زمین سے بھیجا گیا روبوٹک اسپیس کرافٹ پہنچا تھا۔ اس کی سالماتی ساخت زمین کے سمندری پانی جیسی تھی، جس سے یہ نظریہ مضبوط ہوتا ہے کہ زمین کا پانی دمدار ستاروں سے آیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین