صوبائی وزیر اطلاعات کے نام پر 14 لاکھ کا فراڈ، مقدمہ درج

صوبائی وزیر اطلاعات کے نام پر 14 لاکھ کا فراڈ، مقدمہ درج

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ مقدمہ صوبائی وزیر کے پی ایس او ذکاء اللہ کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے درج کیا۔ ملزم پر 408، 504 اور 506 کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق، برہان آصف نامی شخص نے ادارے اور صوبائی وزیر اطلاعات کا نام استعمال کرتے ہوئے مالی فوائد حاصل کیے۔ ملزم نے ندیم اکبر سے 35 لاکھ روپے کا غبن کیا اور 14 لاکھ روپے وزیر اطلاعات کے نام پر وصول کیے۔ اس دھوکہ دہی کے ذریعے ملزم نے وزارت اطلاعات کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔
پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین