ناسا نے چاند پر انسانی آبادی کے منصوبے پر کام شروع کر دیا

طویل مدتی انسانی موجودگی کے لیے ضروری سہولیات تیار کی جائیں گی

ناسا نے اپنے آرٹیمس پروگرام کے ذریعے چاند پر مستقل انسانی موجودگی اور ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کے تحت چاند کی سطح پر رہائش گاہیں، بنیادی ڈھانچہ، اور طویل مدتی انسانی موجودگی کے لیے ضروری سہولیات تیار کی جائیں گی۔

اس مقصد کے لیے ناسا نے صنعت اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہیومن لینڈنگ سسٹمز (HLS) تیار کرنے کا کام شروع کیا ہے۔ یہ نظام چاند کی سطح پر انسانوں، سامان، اور خلائی گاڑیاں پہنچانے میں مددگار ہوگا۔

ناسا نے حالیہ بیان میں کہا کہ وہ بلیو اوریجن اور اسپیس ایکس کے ساتھ اپنے معاہدوں کے تحت مزید کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے لینڈرز تیار کریں جو چاند پر آلات اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کر سکیں۔

یہ اقدامات آرٹیمس III، IV، اور V مشنز کے تحت کیے جا رہے ہیں، جن کے لیے دونوں کمپنیاں کارگو لینڈرز کے منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین