سوشل میڈیا پر وائرل نوجوان کا انوکھا انگوٹھا اور حیرت انگیز ویڈیوز

ان کی منفرد جسمانی خصوصیت نے انہیں انٹرنیٹ کی دنیا میں شہرت دی

امریکا کے ایک 25 سالہ نوجوان جیکب پِینا، جن کا تعلق ریاست میساچوسیٹس سے ہے، غیر معمولی طور پر لمبے انگوٹھے کی وجہ سے اپنی زندگی کے دلچسپ چیلنجز دنیا کو دکھا رہے ہیں۔ ان کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پانچ انچ لمبا ہے، جو تقریباً چھ انچ کے اسمارٹ فون سے معمولی سا چھوٹا ہے۔

جیکب پِینا گزشتہ کچھ سالوں میں اپنے منفرد انگوٹھے کی بدولت سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں اور اسی مقبولیت کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے ایک کامیاب یوٹیوب چینل لانچ کیا، جس پر لاکھوں افراد انہیں فالو کر رہے ہیں۔

اپنے انگوٹھے کی وجہ سے انہیں روزمرہ زندگی میں کچھ غیر معمولی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جیسا کہ اسمارٹ فون پر ٹائپنگ اور سوشل میڈیا اسکرالنگ۔ تاہم، یہی مشکلات ان کی منفرد شناخت بن چکی ہیں۔

اپنی تازہ ترین ٹک ٹاک ویڈیو میں، جیکب نے اپنے انگوٹھے کو مکمل طور پر پھیلایا اور اپنی اسکرالنگ کی مہارت دکھائی۔ یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور اب تک ایک لاکھ کے قریب ویوز حاصل کر چکی ہے۔

ناظرین نہ صرف ان کے انگوٹھے کی لمبائی پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ کچھ اس الجھن کا شکار بھی ہیں کہ آیا ویڈیو ایڈٹ کی گئی ہے یا یہ قدرتی ہے۔ جیکب کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا بھی تقریباً اتنا ہی لمبا ہے، جس نے ان کی ویڈیوز کو اور زیادہ دلچسپ بنا دیا ہے۔

ان کی منفرد جسمانی خصوصیت نے انہیں انٹرنیٹ کی دنیا میں شہرت دی، لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ روزمرہ زندگی میں ایک چیلنج بھی بنی ہوئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین