بلغاریہ کی نابینا نجومی بابا وانگا، جنہیں دنیا میں ان کی حیرت انگیز پیش گوئیوں کی بدولت شہرت حاصل ہے، نے مختلف عالمی واقعات کے بارے میں پیش گوئیاں کی تھیں۔ ان میں سے کئی پیش گوئیاں، جنہیں ابتدا میں غیر حقیقی سمجھا گیا، وقت کے ساتھ درست ثابت ہوئیں۔
آج دنیا کے کئی حصے شدید تنازعات کی لپیٹ میں ہیں۔ اسرائیل اور فلسطین کا تنازع شدت اختیار کر رہا ہے، روس اور یوکرین کی جنگ ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا، اور اب شام میں بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد اپوزیشن ملیشیا حیات التحریر الشام نے دمشق کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، بابا وانگا نے شام کی تباہی اور اس کے نتیجے میں مغرب اور مشرق کے درمیان تباہ کن جنگ کی پیش گوئی کی تھی۔ ان کے الفاظ کے مطابق:
شام کی تباہی ایک عظیم عالمی جنگ کو جنم دے گی۔ جیسے ہی شام تباہ ہوگا، مشرق اور مغرب کے درمیان ایک بڑی جنگ چھڑ جائے گی، جو موسمِ بہار میں شروع ہوگی اور مغرب کو تباہی کے دہانے پر لے آئے گی۔”
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ:
شام فتح کے قریب ہوگا لیکن فتح کرنے والا کوئی ایک نہیں ہوگا۔”
یہ پیش گوئیاں موجودہ حالات کے تناظر میں مزید خوفناک لگ رہی ہیں، اور عالمی ماہرین کے مطابق اگر یہ حقیقت میں ڈھلیں تو دنیا ایک نئی عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچ سکتی ہے۔
بابا وانگا نے 2025 میں یورپ میں ایک بڑے تنازع کی پیش گوئی کی تھی، جس سے یورپ کی آبادی تباہی کا شکار ہوگی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ:
دنیا کا خاتمہ 2025 میں شروع ہوگا لیکن انسانیت 5079 تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی۔
2043 تک یورپ مسلم حکمرانی میں آ جائے گا۔
2076 تک دنیا میں کمیونسٹ نظام دوبارہ غالب آ جائے گا۔م
ماضی کی پیش گوئیاں
بابا وانگا کی کئی پیش گوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں، جیسے:
9/11 کا حملہ
چرنوبل حادثہ
شہزادی ڈیانا کی موت
دوسری جنگ عظیم
سوویت یونین کا خاتمہ
کرسک سب میرین حادثہ
2004 کا سونامی
1985 کا زلزلہ
دنیا کی موجودہ صورتحال میں بابا وانگا کی پیش گوئیاں حیرت زدہ کرتی ہیں اور یہ سوال اٹھاتی ہیں کہ آیا یہ محض اتفاق ہے یا واقعی ایک ناقابلِ یقین حقیقت؟