سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دی۔
کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اس معاملے پر عدالت کے بجائے پارلیمنٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔ انہوں نے درخواست گزار کے وکیل حامد خان سے کہا، "آپ سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی میں اس مسئلے کو اٹھائیں۔”
جسٹس مندوخیل نے مزید کہا کہ کیس پہلے ہی ختم ہوچکا تھا، پھر متفرق درخواست پر سماعت کیوں جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اس معاملے کو واضح کرنا چاہتے ہیں۔
دوران سماعت، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عدالت کے فیصلے کے تحت 2018 کے ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا تھا۔ اس کی تفصیلی رپورٹ پارلیمنٹ میں جمع کرائی گئی تھی۔ اب یہ معاملہ پارلیمنٹ کو ہی دیکھنا ہے۔