بیوی نے شوہر کا قرض اتارنے کے لیے نومولود کو فروخت کردیا

بیٹے کو بنگلورو کی ایک عورت کے ہاتھ ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کر دیا۔

بھارت کی ریاست کرناٹکا کے علاقے رام نگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے اپنے شوہر کا قرض چکانے کے لیے اپنے ایک ماہ کے بچے کو فروخت کردیا۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی مزدور ہیں اور ان کے پانچ بچے ہیں۔ شوہر نے اپنے نومولود بیٹے کو گھر میں نہ پا کر گمشدگی کی اطلاع دی اور اپنی بیوی پر شک کا اظہار کیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ان پر 3 لاکھ روپے کا قرض تھا اور کچھ دن پہلے اس کی بیوی نے کسی بے اولاد جوڑے کو بچہ بیچنے کا مشورہ دیا تھا، جس پر شوہر نے سختی سے منع کیا تھا۔

پولیس نے خاتون سے پوچھ گچھ کی تو اس نے شروع میں گمراہ کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ بچہ کسی رشتے دار کے ساتھ اسپتال گیا ہے۔ تاہم، مزید تفتیش پر اس نے اعتراف کر لیا کہ اس نے اپنے بیٹے کو بنگلورو کی ایک عورت کے ہاتھ ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کر دیا۔

پولیس نے بچے کو بازیاب کرلیا اور خاتون کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ معاشی تنگدستی اور سماجی مسائل کی ایک افسوسناک مثال ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین