سکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، 7 خوارج ہلاک،لانس نائیک شہید

یہ کارروائیاں 10 اور 11 دسمبر کی درمیانی رات میران شاہ اور سپن وام کے علاقوں میں کی گئیں

سکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، 7 خوارج ہلاک،لانس نائیک شہید

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو کارروائیاں کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ کارروائیاں 10 اور 11 دسمبر کی درمیانی رات میران شاہ اور سپن وام کے علاقوں میں کی گئیں۔
پہلی کارروائی میں خفیہ اطلاعات پر میران شاہ میں آپریشن کیا گیا، جہاں فورسز نے دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
دوسری کارروائی سپن وام میں ہوئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔
اس دوران، لانس نائیک محمد امین، جو فیصل آباد کے رہائشی تھے، بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔
فورسز علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایسی قربانیاں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین