اگر 2024 کا الیکشن پی ٹی آئی کو چاہیے تو 2018 کا مینڈیٹ واپس کر دیں: اسحاق ڈار

نہ ہی پی ٹی آئی نے 2018 میں کچھ کیا اور نہ ہی ہم 2024 میں کچھ کر رہے ہیں

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کو پیشکش کی ہے کہ وہ انہیں 2018 کا مینڈیٹ واپس دے دیں تاکہ وہ حکومت کر سکیں، پھر 2024 کا الیکشن پی ٹی آئی لے لے۔

سینیٹ میں اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ جو کچھ بھی کیا جائے گا اس کا حساب کتاب کرنا پڑے گا۔ پی ٹی آئی 2024 کے ساتھ 2018 کے الیکشن کی بھی بات کرے۔ اگر 8 فروری کے الیکشن پر کوئی اعتراض ہو تو عدالتیں موجود ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر ہمیں 2018 کا مینڈیٹ واپس ملے تو ہم اپنی مدت پوری کریں گے، پھر آپ 2024 کا الیکشن لے لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے نامزد کردہ چیف الیکشن کمشنر کو لگایا اور جو عمران خان چاہتے تھے، اُسے چیئرمین نادرا مقرر کیا۔

اسحاق ڈار نے سوال کیا کہ اگر 2024 کے الیکشن میں کوئی مسئلہ آیا تو 2018 کے الیکشن کا بھی اثر پڑے گا، اور نہ ہی پی ٹی آئی نے 2018 میں کچھ کیا اور نہ ہی ہم 2024 میں کچھ کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے کبھی کسی کے خلاف مقدمہ بنانے کی ہدایت نہیں کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے سوال کیا کہ احتجاج کے لیے ڈی چوک کیوں منتخب کیا گیا، حالانکہ دیگر مقامات جیسے سنگجانی آفر کیے گئے تھے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ چینی سفیر نے انہیں احتجاج تین دن کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی، مگر پی ٹی آئی نے اسے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ایس سی او کانفرنس پر بڑا فیصلہ کیا اور کے پی کے گیارہ سینیٹرز کے الیکشن نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین