دوسری شادی کیوں نہیں کی؟ اداکارہ سلمیٰ حسن نے وجہ بتا دی

زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے خود پر بھروسہ اور اعتماد بحال ہونا سب سے اہم ہے

سینئر اداکارہ سلمیٰ حسن نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی، جن میں دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بھی شامل تھی۔

سلمیٰ حسن نے کہا کہ انہوں نے دوسری شادی نہ کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس فیصلے کی وجہ ان کی اولاد نہیں بلکہ اعتماد کا ٹوٹنا تھا۔ اداکارہ کے مطابق، جب کسی شخص کا کوئی قریبی رشتہ اور بھروسہ ٹوٹتا ہے تو اس سے نکلنے اور خود کو سنبھالنے میں وقت لگتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے لیے اپنی زندگی میں آگے بڑھنا اور دوبارہ شادی نہ کرنا ان کی اپنی ذاتی سوچ کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خود اس کے لیے تیار نہیں تھیں۔ سلمیٰ حسن نے کہا، "جب انسان کسی گہرے تعلق کے ختم ہونے کے بعد احساسِ کمتری کا شکار ہوتا ہے، تو دوبارہ خوداعتمادی بحال ہونے میں وقت لگتا ہے۔”

اداکارہ نے اپنی گفتگو میں اپنی ذاتی تجربات اور جذبات کو کھل کر بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے خود پر بھروسہ اور اعتماد بحال ہونا سب سے اہم ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین